لاہور (خبر نگار) پنجاب بار کونسل نے ملک میں بروقت عام انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل آصف شہزاد نے عہدیداران کے ہمراہ کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کے مطابق عام انتخابات کروائے جائیں، وکلاءتقسیم نہیں ہیں ہم اکھٹے ہیں ہمیں انتخابات ملک میں بروقت چاہئیں، پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز متحد ہیں اور آئین کے ساتھ کھڑی ہیں، وائس چیئرمین پنجاب بار بشارت اللہ خان نے کہا کہ ملکی مہنگائی پر حکومت وقت فوری نوٹس لیں، پنجاب پولیس وکلاءکے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اس کو فوری بند کیا جائے۔ ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو جنرل ہا¶س اجلاس میں آئندہ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ممبر پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم بڑی تحریک کا اعلان کریں گے۔ پولیس افسر ہوش کے ناخن لیں ورنہ ہم باہر نکلیںگے۔ اگر ملک میں انتخابات سے متعلق قانون پر عمل نہیں ہوتا تو وکلاءتحریک شروع ہوگی۔ وکلاءنے 2007ءمیں بھی تحریک شروع کی تھی اب بھی عمل نہ ہوا تو تحریک شروع ہوگی۔
پنجاب بار کونسل
بروقت انتخابات نہ ہوئے تو وکلاءتحریک چلائیں گے: پنجاب بار کونسل
Aug 27, 2023