فیصل آباد (آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ جڑانوالہ کرسچین کالونی میں گھروں اور گرجا گھروں کو نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 30اگست تک توسیع کردی،سانحہ جڑانولہ کے واقعات کے مقدما ت کی تعداد 11اور ملزما ن کی تعداد 1ہزار سے زائد ہو گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹی جڑانوالہ پولیس نے جڑانوالہ واقعہ میں ملوث گرفتار ہونیوالے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس پر عدالت نے مذکورہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 30اگست تک توسیع کردی ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ سانحہ جرانوالہ میں توڑ پو ڑ اور جلا ﺅ گھیراﺅ میں پو لیس نے مزید کا روائی کر تے ہو ئے دہشت گردی کی دفعا ت کے تحت مزید مقدما ت درج کر لئے اب تک مقد ما ت کی تعداد 11 اور ملزما ن کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گئی،ملزما ن کی گرفتا ری کیلئے پو لیس نے چھا پو ں کا سلسلہ تیز کر دیا،جس کے مطابق ایک مقدمہ میں ملوث 45 ملزمان‘ دوسرے مقدمہ میں ملوث 32‘ تیسرے مقدمہ میں ملوث 29‘ چوتھے مقدمہ میں ملوث 6 اور پانچویں مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کاجسمانی ریمانڈ دیا گیا، پولیس گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے ساتھ لے گئی۔
سانحہ جڑانوالہ/ توسیع