اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کارسرکارمیں مداخلت کیس میں ضمانت کی در خواستوں کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل دینے کی ہدیت کی ۔ واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، کار سرکار میں مداخلت کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہوا ہے۔
سماعت ملتوی