کراچی:کمسن بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو عمرقید بامشقت کا حکم 


 کراچی(آئی این پی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں 2 ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزاں کا حکم دیدیا۔ استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت کیے جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جب کہ سرجانی ٹان میں بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عالم کو 10 برس قید با مشقت کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔
ذیادتی ،سزائیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...