لاہور( این این آئی)سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ جنوری سے اب تک پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے888 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 42 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 304 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 22 نئے مریض سامنے آئے۔ اس سال کے دوران روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 137 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 7 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ملتان میں کل 132 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز تین نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ میں تین ، اٹک میں دو اور گجرات میں بھی ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ ئے،فیصل آباد شیخوپورہ، قصور، بہاولپور ، بہاولنگر اور راجن پور میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 21 مریض زیر علاج ہیں ۔
ڈینگی