خیبرپی کے‘ 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ،اسلام آباد میں کنڑو ل روم قائم


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میںآج 27 اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کےلئے تین روز کےلئے کنڑو ل روم قائم کر دیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن نے خیبر پختو نخوا کے ضمنی انتخا با ت کی نگرانی کے لیے تین روز کے لئے کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔ مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران مع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ مرکزی کنٹرول روم 26 اگست سے 28 اگست تک قائم رہے گا ۔مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسر مع مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کرے گا ۔اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا ۔کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا ۔
 کنڑو ل روم قائم

ای پیپر دی نیشن