عوام کو بھوکا کرنے والے فاشسٹ کی سازش بے نقاب: مریم اورنگزیب

Aug 27, 2023


اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس ریاستی دہشت گرد کے ہاتھوں، اعمال، منہ اور سازش سے ہمیشہ ریاست، ملک اور عوام کو نقصان پہنچا ہو اور دشمن کو فائدہ۔ فارن ایجنٹ، سائیفر ، کشمیر، ملک کو ٹکرے ٹکرے، دیوالیہ، عوام کو بھوکا کرنے والے فاشسٹ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اوئے زیبا جج، تمہیں چھوڑوں گا نہیں کی دھمکیاں دینے والا اور 9 مئی کا ریاستی دہشت گرد اب اوئے عامر فاروق، تمہیں چھوڑوں گا نہیں پر اتر آیا ہے۔ ہر عدالت میں ثاقب نثار چاہیئے، پہلے جج اپنی پسند کے مانگتے تھے اور اب پوری پوری عدالت کو دھمکا کر فیصلہ لینا چاہتا ہے۔ اگر ریاستی دہشت گرد کو عدالت میں بلا کر “ گ±ڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گ±ڈ لک” نہ کہا جاتا اور عدالتیں پناہ گائیں نہ بنائی جاتیں۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں