کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، جی 20ممالک بھارت کے سامنے آواز اٹھائیں

سری نگر (نیٹ نیوز) دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے جی20 ممالک کو مشترکہ خط لکھ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک مشترکہ خط شائع کیا جس میں جی20 ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے سامنے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔ خط میں بتایا گیا کہ بھارت کے کشمیریوں کی غیر قانونی طور پر خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور آج تک کشمیر میں آزادی رائے، صحافت اور پرامن اسمبلی پر پابندی قائم ہے۔ بھارت نے کشمیر میں قانون کی خلاف ورزیاں اور کشمیریوں پر ظلم کرنے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر بے شمار صحافیوں اور انسانی حقوق کے رضاکاران کو جیل میں بند کیا ہوا ہے۔ نومبر 2021ء میں انڈیا کی نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی نے غیرقانونی طور پر نمایاں انسانی حقوق رضاکار خرم پرویز کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کر لیا تھا اور اس کے علاوہ این آئی اے ہر اس صحافی اور رضاکار کو گرفتار کر رہی ہے جو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے۔ اس خط میں 20 ممالک کے سربراہوں سے مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت آپ کی ذمہ داریوں کے مطابق ان مسائل کو براہ راست اور واضح طور پر بھارت کی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور مطالبہ کریں کہ وہ اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی پابندی کرے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2023ء میں بھارت عالمی سمٹ منعقد کر رہا ہے جس میں 20 ممالک کے سربراہ اور نمائندگان شرکت کریں گے اور اس سمٹ میں ماحولیاتی مسائل پر بات کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...