کراچی( نیٹ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے الیکشن کمشن کو شماریاتی اضلاع، چارجز، سرکلز اور بلاکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع، 3265 چارجز، 20585 سرکلز اور 180051 بلاکس ہیں۔ ان میں سے پنجاب میں 167 شماریاتی اضلاع، 1605 چارجز، 11703 سرکلز، 93746 بلاکس، سندھ میں 146 شماریاتی اضلاع، 930 چارجز، 5140 سرکلز اور 43838 بلاکس ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپی کے میں 123 شماریاتی اضلاع، 410 چارجز، 2777 سرکلز اور 28873 بلاکس، بلوچستان میں 38 شماریاتی اضلاع،، 305 چارجز، 855 سرکلز اور 1737 بلاکس اور اسلام ا?باد میں 1 شماریاتی ضلع، 15 چارجز، 110 سرکلز اور 1737 بلاکس شامل ہیں۔
ادارہ شماریات نے الیکشن کمشن کو حلقہ بندیوں کیلیے ڈیٹا فراہم کردیا
Aug 27, 2023