اترپردیش،ہندو ٹیچر کی اسلام کے خلاف زہر افشانی، ہندو طلبا ء کو مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا حکم

لکھنو(این این آئی) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہندو ٹیچرترپتا تیاگی نے اسلام کے خلاف شدید زہر افشانی کرتے ہوئے ہندو طلباء کو ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ رمارنے کا حکم دیدیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے ایک سکول میں پیش آیا ہے۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں معلمہ ترپتا تیاگی کو اسلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کہتے ہوئے اور ہندو طلباء کو ایک سات سالہ مسلم طالب کو زور سے تھپڑ رسید کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اترپردیش کے ایک اسکول کی ٹیچر ایک مسلم بچے کو کلاس کے دوسرے بچوں سے پٹائی کروارہی ہے اور اس پرفخر بھی کررہی ہے ۔ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھی واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن