اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر نیب ترامیم کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔ نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 اگست کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے متعلقہ فریقین کو کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سے کیس میں فل کورٹ بنانے کی رائے دی تھی۔
نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ پرسوں سماعت کرے گی
Aug 27, 2023