فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کرپشن و لوٹ مار کے مقدمات اور 9مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بیرون ملک فرار ہوگئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرخ حبیب اپنے بھائی میاں نبیل سمیت خفیہ طور پر پاکستان سے افغانستان فرار ہوئے اور وہاں سے خفیہ طور پر یورپ کی طرف نکل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرخ حبیب کو پاکستان سے فرار کروانے میں مسلم لیگ ن کے ایک اہم رہنما اور بعض سرکاری شخصیات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 9مئی واقعات میں ملوث ہونے اور کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔