بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل نے 2023 تا 2025 کےلئے دواسازی اورطبی آلات کی صنعتوں کی اعلی معیارکی ترقی کو فروغ دینے کے منصوبوں پرغور کرتے ہوئے ان کی منظوری دی ہے۔وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں کہا گیا کہ مزید جدید ترین،اعلی معیار کی ادویات، کلیدی ٹیکنالوجیز اور فارماسیوٹیکل مواد کی سپلائی کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اعلی درجے کے طبی آلات میں ملک کے کمزور روابط کو مضبوط بنانے کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔اجلاس میں کہا گیا کہ دواسازی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کے لیے فل چین سپورٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ اس شعبے کی صنعتی ترقی اور مارکیٹ مسابقت کو بڑھانے کے لیے سرکردہ طبی اداروں کی ترقی اور توسیع کے لیے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جائیگی۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ روایتی چینی ادویات کی ترقی کو محفوظ بنانا ہوگا۔ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے طبی آلات کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لیے معاون پالیسیوں کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔
صنعتی ترقی منظوری