رم اللہ/غزہ(شِنہوا)فلسطین نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے نسل پرستانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں اتماربین گویر کے نسل پرستانہ بیانات اور موقف کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔اسرائیل کے این 12 نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اتماربین گویر نے کہا تھا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے زندگی اور نقل و حرکت کے حق نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عربوں کے لیے نقل و حرکت کے حق کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات کے ذریعے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے، بستیوں کو توسیع دینے اور فلسطینیوں کے خلاف مزید ناانصافیوں کو مسلط کرنے کے لیے اکسایا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اتماربین گویر کے تبصرے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال اور روزمرہ کی زندگی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ناجائز محاصرے کا خلاصہ ہیں جبکہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں نے فلسطینیوں کی زندگی کوروزمرہ عذاب کے ایک مسلسل سلسلے میں بدل دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر بیان