اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ میڈیکل کی طالبہ انوشے زہرہ چینی حکومت کی جانب سے 2023-2024 کے تحت سکالرشپ حاصل کرنے کے بعد چین میں اپنی زندگی کے ایک نئے دور کے آغاز پربہت پرجوش اورخوش ہیں۔انوشے زہرہ ان درجنوں پاکستانی طالب علموں میں سے ایک ہیں جنہیں حال ہی میں چین نے اپنے گریجویٹ، ماسٹرز، اور ڈاکٹریٹ ڈگری پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف اعلی درجے کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل مالی وظائف سے نوازا ہے۔انوشے زہرہ نے مسکراہٹ اور تشکر کے جذبات کے ساتھ شِنہوا کوبتایا کہ وہ چینی حکومت اورعوام کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلبا کو ان کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کا راستہ فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی اسکالرشپ کے وصول کنندہ کے طور پر میں ناقابل یقین موقع کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں نئی ثقافتوں اور زبانوں کو تلاش کرنے اور چین اور دنیا بھر سے نئے دوست بنانے کی خواہشمند ہوں جو چین میں ہمارے تعلیمی سفر کے دوران ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ ۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور پانگ چھن شوئی نے اس موقع پرکہا کہ چینی حکومت دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے جس میں ایک نئی تاریخی سطح تک توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔
چینی وظائف