اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبرپی کے، پوٹھوہار، گلگت اور کشمیر میں بارش کا امکان


اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاسب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (لکشمی چوک 75، قرطبہ چوک 70، گلشن راوی 68، پانی والا تالاب 52، تاج پورہ 43، مغل پورہ 38، اپر مال 35، جیل روڈ 34، گلبرگ 33، نشتر ٹان 31، فرخ آباد، چودہ 7، جوہر ٹان 20، ائیر پورٹ 10، اقبال ٹان 08، سمن آباد 05)، فیصل آباد 52، ملتان(ائیرپورٹ 45، سٹی 05)، گوجرانوالہ 37،اوکاڑہ 36، سرگودھا 30، قصور28، نور پور تھل 25، نارووال 21، حافظ آباد 23، ٹوبہ ٹیک سنگھ14،خانیوال 06،راولپنڈی (چکلالہ 04)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ)،ڈی جی خان، بھکر 02، جوہر آباد ، چکوال ،منگلا، بہاولپور(سٹی)، سیالکوٹ 01، خیبرپختونخوا: کالام 29، سیدو شریف 26، دیر (لوئر 22، اپر 01)، کاکول، مالم جبہ 06،پٹن 04، بنوں 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 06، مظفر آباد (سٹی ، ائیر پورٹ 03) ، راولاکوٹ 01، گلگت بلتستان: گوپس05 ، گلگت ، چلاس، بونجی 01اوربلوچستان: بارکھان میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت :دالبندین ، نوکنڈی 41، دادو اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گی
بارش امکان

ای پیپر دی نیشن