زیرو پوائنٹ ناکہ پر تین مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، فرار 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سرینگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ ناکہ پر تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ہائی وے کے دونوں اطراف گاڑیوں میں سوار شہری سہم کر رہ گئے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ زیروپوائنٹ ناکہ پر تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کوپولیس نے روکنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سواروں نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ پولیس پر فائرنگ کردی اورجائے وقوعہ سے فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار خواتین اور بچے شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ناکہ پر فائرنگ کے دوران پولیس نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت فائرنگ کی علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجنے لگا پولیس ترجمان نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اس واقعہ کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام ناکوں پر پولیس نفری کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
 فائرنگ 

ای پیپر دی نیشن