اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین اوگرامسرور خان نے کہا ہے کہ کنزیومر سیفٹی اور حادثات سے بچا و¿ہماری ترجیحات میں شامل کیا ہے چیئرمین اوگرا کی سربراہی میںاوگرانفورسمنٹ ٹیم نے اسلام آباد میں ایل پی جی مارکیٹ کا جائزہ لیامعائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایل پی جی سلنڈر کچھ کمرشل عمارتوں اور ریستورانوں کے تہہ خانے میں بے ترتیب طور پر رکھے گئے تھے جہاں سے ایل پی جی کو غیر معیاری ربڑ پائپوں کے ذریعے مختلف منزلوں تک سپلائی کیا جا رہا تھاجس سے عام لوگوں کی جان و مال کو سنگین خطرہ لاحق ہے حال ہی میں ایل پی جی کے غیر محتاط استعمال کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوا ہے اور اوگرا نے ان حادثات سے بچا و¿کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے مسرور خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سلنڈر مناسب ہوادار جگہوں میں رکھے جائیں یعنی محدود جگہوںتہہ خانوں سے دور اور تنصیبات فٹنگ والو کی تبدیلی تربیت یافتہ عملہ کے ذریعہ انجام دی جائے ہماری اولین ترجیع کنزیومر سیفٹی ہے
مسرور خان