عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی مےں کوتاہی برداشت نہےں کی جائےگی ،ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ریڈ کریسنٹ ہسپتال، سید پور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ سی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر ہسپتال کے تمام حصوں میں گے اور دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے بھی سہولیات اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ کے بارے میں پوچھا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بلا وجہ تعطل، ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی طرف سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ´ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں اور سوا دو ارب روپے کی خطیر رقم سے ہسپتالوں کے مسائل حل ہوں گے اور سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں بھی ڈسپلن اور انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر جمال ناصر

ای پیپر دی نیشن