حب : تلخ کلامی پرکلہاڑی کے وارکرکے بیوی قتل کردی

حب(این این آئی) حب میں معمولی تلخ کلامی شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے مری چوک کے قریب گھر میں میاں اور بیوی میں معمولی بات پر تکرار کے نتیجے میں اسلم نامی شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے متوفیہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہائیٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او سید غلام مصطفٰی کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم اسلم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ۔

ای پیپر دی نیشن