کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام رئیسانی حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی اور دیگر نے کہا کہ جمعیت ہی ملک کی اسلامی شناخت کی ریڈ لائن ہے، آئندہ انتخابات میں قوم بیرونی ایجنٹوں کو مسترد کرے گی ، روشن اور اسلامی مقاصد کے حصول کے لیے مرتے دم تک جدوجہد جاری رہے گی۔ہمارے اکابرین کی قربانیوں کی بدولت خطہ کو آزادی ملی، اسلامیان برصغیر نے پاکستان بڑی جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔ اس جدوجہد میں علماء اور صلحاء کی قیادت میں نوجوانوں نے اپنی شہ رگوں کا گرم لہو پیش کیا خمیدہ کمر بوڑھوں نے اپنے بڑھاپے کے سہاروں کو اسلام کی آن پر قربان کر دیا اور عفت مآ ب دختر ان اسلام کی عصمتوں پر ڈاکے ڈالے گئے۔
انتخابات میں قوم ایجنٹوں کو مسترد کردے گی:جے یوآئی
Aug 27, 2023