گو جر خان (نامہ نگار)پاکستان ریلویز کی ڈویڑنل انتظامیہ نے نیو میٹر وسٹی ہاو¿سنگ سوسائٹی گوجرخان منصوبہ کوسراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ریلوے مسافروں کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا،،ریلوے پاکستان اپنی پالیسی کے تحت متبادل ٹریک کا آغاز کردیاگیا ہے یہ ٹریک 30سے 45دنوں میں مکمل ہوگا اور ٹریک کی تکمیل کے بعد نیومیٹروسٹی ہاوسنگ سوسائٹی انڈرپاس کی تعمیر شروع کرسکے گی ان خیالات کا اظہار ریلوے کے ڈویڑنل ایگزیکٹیو انجینئر محمد عمران نے بی ایس ایم ڈویلپرز کی نیومیٹروسٹی ہاوسنگ سوسائٹی گوجر خان میں ریلوے انڈرپاس گرینڈ ارتھ بریکنگ کے علاوہ اے ساو¿تھ بلاک بٹرفلائی گارڈن،اے ساو¿تھ بلاک گلشن فاطمہ اور اے ساو¿تھ بلاک مسجدِ فرخ تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر بی ایس ایم ڈویلپرز کے نیو میٹرو سٹی ہاو¿سنگ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر ر محمد محمود اعظم،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید نتھ نے بھی خطاب کیاجبکہ ہیڈ آف ایڈمن اینڈ سکیورٹی لیفٹنٹ کرنل ر ندیم اقبال،ریلوے افسران،صحافیوں کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کی صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیات،ڈویلپرزاورپراپرٹی ڈیلرز کی بھاری تعداد موجود تھی۔