گنداواہ/ جھل مگسی (این این آئی) نیوٹریشن پروگرام کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سرکٹ ہاؤس گنداوہ میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رخسانہ مگسی ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر جھل مگسی سیف اللہ ہانبھی نے کہا ہے کہ نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق پاکستان میں 37.7فیصد مائیں بچوں کی پیدائش کے چھ ماہ اپنا دودھ پلاتی ہیں اس وجہ سے ملک کے چوالیس فیصد بچوں میں نشونما سے متعلق نشونما مسائل پائے جاتے ہیں۔ملک میں 2011کے مقابلے میں 2018تک کے بچوں کے پیدائش کے پہلے گھنٹے کے اندر ماں کا دودھ دینے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ شرح چالیس فیصد سے بڑھ کر 45.8تک بڑھ گئی ہے ماں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے انہیں اپنا دودھ پلائیں تاکہ بچے سہی مہنوں میں پرورش پا سکیں۔اور مائیں بھی بریسٹ کینسر جیسے موزی مرض سے بچ سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرکٹ ہاؤس گنداوہ ایک روزہ سیمینار سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔