کوئٹہ کی آبادی کا پھیلاؤ مضافات میں کلیوں تک پہنچ گیا

Aug 27, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی آبادی کا پھیلا ؤمضافات میں کلیوں تک پہنچ گیا  جبکہ بنیادی سہولیات خاص طورپر تعلیم صحت اور پینے کے پانی کے مسائل ہر جگہ سر اٹھائے کھڑے ہیں شہریوں کو اب سب سے بڑی مشکلات دور آنے جانے کیلئے بسیں نہ ہونے کی وجہ سے درپیش ہیں لوکل بسوں کی تعداد کم ہے اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام رکشہ کا کرایہ ادا نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالغیاث دوتانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کی سفری مشکلات دور کرنے کیلئے گرین بس کا آغاز خوش آئند ہے اس کے روٹس اور بسوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے انہوں نے کہا کہ نواں کلی بائی پاس سر غڑگی ڈیم سے لیکر زرغون اسکیم مبارک ٹان چشمہ اچوزئی سے بلیلی کسٹم باچا آغا ٹان تک گرین بسیں چلائی جائیں لہذا ان روٹس کیلئے مزید بسیں دی جائیں۔

مزیدخبریں