ڈیرہ مراد جمالی : لیڈی ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کے خلاف ریلی

Aug 27, 2023

نصیرآباد ( آئی این پی )ڈسٹرکٹ ٹیچنگ سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کی لیڈی ڈاکٹر تصور کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی لوٹ مار واقعہ کے خلاف ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل  سٹاف،ایپکا،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے سول ہسپتال سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں میل فیمل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اللہ والا چوک پر شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقررین ڈاکٹر قدیر احمد ابڑو،ڈاکٹر محمد نصیر عمرانی،ڈاکٹر فضل محمد کھوسہ اور ڈاکٹر تصور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی نااہلی کے سبب ڈاکٹرز سمیت شہری اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں ڈاکٹر تصور کے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیوری کی تقدس کو پامال کیا گیا ہے خواتین پر تشدید کیا گیا۔ پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں بصورت دیگر بروز سوموار سے نصیرآباد کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال شروع کی جائیگی۔ 

مزیدخبریں