حافظ آباد:363دکانداروں کو 12لاکھ 15ہزارروپے جرمانہ

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر حافظ آباد میں ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے دکانداروں ، تاجروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے 363دکانداروں کو 12لاکھ 15ہزارروپے جرمانہ کیاجبکہ 22دکانداروں کو گرفتار کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر عمر فار وق وڑائچ کاکہنا ہے کہ ان تمام تر کارروائیوں کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناناہے ۔

ای پیپر دی نیشن