کامونکی(نمائندہ خصوصی) شہریوں پربجلی کے بل قہر بن کر گر رہے ہیں،عوام بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوچکا، کئی گھروں میں فاقے ہیں،نگران حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیداکرے ،ان خیالات کا اظہارسماجی سیاسی رہنما الحاج شیخ نصیر احمد نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ بیروزگاری نے نوجوان نسل کوبے راہ روی کا شکار بنادیا ہے جبکہ ان کے والدین ذہنی مریض بن چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہو کر حوس باختہ ہوگئے ہیں اورغریب عوام پر فاقوں کی نوبت آچکی ہے، وہ اپنے بچوں کو 2 وقت کا کھانا بھی میسر نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں پربلاجواز ٹیکسز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔
شہریوں پربجلی کے بل قہر بن کر گر رہے ہیں: الحاج شیخ نصیر احمد
Aug 27, 2023