نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کے نئے چیف آفیسر عثمان غنی کا دورہ، نکاسی آب کاجائزہ لینے کیلئے ڈسپوزل سنٹراورصاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر پمپس کا وزٹ کیا اور ملازمین کی حاضری چیک کی، بعد ازاں انہوں نے چلڈرن پارک کے لئے مختص جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،اس موقع پر اکاؤنٹنٹ راشد اشرف، سینٹری انسپکٹر محمد لقمان، سیف اللہ تبسم اور میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔