گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی سربراہی میں سی پی او آفس کے کانفرنس ہا ل میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آیشنز فراز احمد، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچزودیگران نے شرکت کی،سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے میٹنگ میں گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید احکامات جاری کیے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔معاشرے کو بے راہ روی کا شکار کرنے والو ں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری رہے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں کے ریکارڈ اور مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل ہر صورت کی جائے، سی پی او نے کہا کہ صفائی، ستھرائی اورتزین و آرائش کو بھی ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔