ڈگری میں حیسکو کی کھلی کچہری


ڈگری (نامہ نگار) حیسکو کی جانب سے سب ڈویژن میں کھلی کچہری حیسکو صارفین نے شکایات کے انبار لگادیے۔ تفصیل کے مطابق نگران وزیر اعظم پاکستان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی خصوصی ہدایات پر بجلی کے بلوں کی شکایات کے لیے ڈگری، جھڈو ، نوکوٹ، مٹھی، اور کوٹ غلام محمد کے حیسکو صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایکسئین آفیس سب ڈویڑن ڈگری میں کھلی کچہری کا کا انعقاد کیا گیا . کھلی کچہری میں اے سی سرکل میرپورخاص واپڈا امیر احمد میمن، ایکسین واپڈا علی رضا بھٹی، ایس ڈی او حمزہ امین، ڈویڑنل چیئرمین میر حسن قائم خانی نے عوام کی شکایات سنیں اور موقع پر متعدد شکایات کے حل کرنے کے احکامات دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...