ٹنڈوآدم (نامہ نگار )محکمہ انہار کے کینال ایسوسی ایشن مرکزی باڈی کا اجلاس ہوا جسکی صدارت مرکزی صدر غلام قمبر مری روھڑی سرکل صدر علی بخش مری اقبال شیخ جمیل احمد راجپوت نے کی ۔اس دوران ھالا ڈویزن کے صدر قادر بخش منگریو سھراب خان مری جاوید قریشی وریام زرداری اور علی حسن مری نے کہا ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیںکئے جا رہے جس کے لئے5ستمبر کو چیف انجنیئر سکھر آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔اس دوران روھڑی سرکل کے سوشل میڈیا گروپ کے چیرمین شاھد حسین جوکیو سومار سوٹھڑ ارو بابر منگی موجود تھے۔
مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دھرنا دیں گے،غلام قمبر مری
Aug 27, 2023