نواب شاہ( نامہ نگار) حیسکو منوآباد آفس میں صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری لگائی گئی جس میں ایس ای ذوالفقار میمن، ایکسین دیدار چنہ ،ایس ڈی او 1 شہریار ،ایس ڈی او2 زین گجر،لائن سپرنٹنڈینٹ جاوید قریشی و دیگر نے شرکت کی ،اس موقعہ پر صارفین کی بڑی تعداد نے حیسکو سے متعلق شکایات کے انبار لگادیئے اور کھلی کچہری کو ڈھونگ اور ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد صرف اور صرف ریکوری ہے جبکہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی ہے بلکہ صارفین کو دھکے کھانے کیلئے عملے کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای ذوالفقار میمننے کہا کہ حیسکو کے متعلق صارفین کی تمام جائز شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائیگا،کنڈا مافیا کے خلاف سخت اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس کے ذمہ دار 2حیسکو اہلکاروں کا تبادلہ دور دراز علاقوں میں کردیا گیا ہے انہون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپٹ اہلکاروں کو کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقعہ پر سینکڑوں صارفین بلوں میں لگے ڈیڈیکشن،جرمانے اور زائد بلوں کوبھی ختم کیا گیا۔
نوابشاہ، حیسکو کی کھلی کچہری،صارفین نے شکایات کے انبار لگا دئےے
Aug 27, 2023