نامور سرائیکی،سندھی شاعر حمل فقیر لغاری کا 149واں عرس


سکرنڈ(نامہ نگار)گاو¿ں میر خان لغاری میں سندھ کے نامور سرائیکی،سندھی شاعر حمل فقیر لغاری کا 149ویں عرس مبارک کے سلسلے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی قیادت میں پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ آخری آرام گاہ حمل فقیر پر پہنچ کر چادر چڑھائی گئی شاعری گیتوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر سید زین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی بزرگ حمل فقیر نے شاعری کے ذریعے عام افراد میں آگاہی کے ذریعے زہن تبدیل کیا۔حکمرانوں نے حمل فقیر کے میلے کے نام پر کروڑوں کے جھوٹے بل بنا کر کرپشن کی ہے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے لاتفریق احتساب ہونا ضروری ہے سندھ گورنمنٹ نے پورا سندھ بیچ دیا ہے جس پر سب خاموش ہیں لیکن ایس یو پی نے مزاحمت کی ہے۔اس موقع پر فلک شیر اوڈ،مجیب ماچھی،پرویز لغاری،قاسم لغاری،اعجاز لغاری،محمد خان گدارو،قاسم سومرو،چنگل انڑ،شھمیر جمالی،ایوب کھوسو،شوکت میمن نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف شعراءاور ادیبوں نے شاعری کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن