آئی ایم ایف کی تابعداری مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ، محمد حسین محنتی 

حیدرآباد،گھارو،سانگھڑ،( بیورو رپورٹ،نامہ نگاران)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی تابعداری وغلامی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے عوام پر مہنگائی کے بم گرانے میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا یہ بات انہوں نے گھارو میں جماعت اسلامی پاکستان کے 82 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پر وقار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔حیدر آباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کا 82واں یومِ تاسیس حیدرآباد میں نہایت جوش وجذبہ کے تحت منایاگیا۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے زون شمالی قبائ مسجد آڈیٹوریم ، زون آفندی ٹاﺅن مکی مسجد ملت آباد، زون پھلیلی پریٹ آباد ، زون لطیف آباد A، زون سائٹ سیمینار، جلسے اور جلسہ عام منعقد کیے گئے۔یوم تاسیس سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، ضلعی امیر عقیل احمد خان، صوبائی رہنما و سابق ایم اپی اے عبدالوحید قریشی ، جنرل سیکریٹری عدنان دانش، ناظمین زونز ظہیر الدین شیخ، عدنان عادل، نصیر الدین ناصر، حمزہ مشتاق، عامر فاروق، مشتاق احمد خان، جاوید اخلاق ، جے آئی یوتھ کے صدر عرفان قائمخانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے بجلی کے بلز عوام کے ہوش اڑا رہے ہیں، غریب آدمی پریشان ہے اس ملک میں نا امیدی نظر آ رہی ہے جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا تھا جس کیلئے بھرپور جدوجہد کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کا اسلامی دستور وجود میں آیا۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کی تکمیل کے مقاصد کو پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے میں اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کر کے معیشیت کو تباہ کر دیا ہے ،پیٹرول تین سو روپے ہو گیا ہے، ڈالر تین سو سے زیادہ ہو گیا ہے، وہ لوگ جو ملک چلا رہے ہیں ان سب نے مایوسی دی آج پاکستان میں عام آدنی کی کوئی حیثیت نہیں ،آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوتا ہے ملک کا وزیراعظم قوم کو مبارکباد دیتا ہے۔ جماعت اسلامی کی سیاست کا بنیادی مقصد ملک میں شریعت کا نفاذہے، وہ عظیم مقصد جس کیلئے ہمارے بڑوں نے بے انتہا قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک کہ یہاں مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی و فلاحی حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ ہمیں امید ہے کہ قوم اسلامی پاکستان' خوشحال پاکستان کے ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دے گی اور پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا عزت و وقار دوبارہ حاصل کر سکے گا۔ تقریب کے اختام کے بعد چوک پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔گھارو سے نامہ نگار کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی تابعداری وغلامی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے عوام پر مہنگائی کے بم گرانے میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا یہ بات انہوں نے گھارو میں جماعت اسلامی پاکستان کے 82 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پر وقار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان اور چینی آٹے اور پٹرول کی قیمتوں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جس نے نگران حکومت سے بہتری کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اس موقع پر جے ائی یوتھ سندھ کے صدر امتیاز پالاری ،امیر جماعت ضلع ٹھٹھہ الطاف احمد ملاح، مولانا عبدالسمیع ہالیپوتہ ودیگر نے بھی خطاب کیا جنہوں نے کہا کہ لوگ کمرتوڑ مہنگائی سے سخت پریشان اور بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے نہ صرف اپنے گھر کا سامان فروخت بلکہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں مگر ان ظالم حکمرانوں اور کرپٹ اشرافیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سانگھڑ سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی کی 82 یوم تاسیس کے موقع پر سانگھڑ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما محمد طفیل راجپوت جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ظہیرالدین بابر اور دیگر رہمناوں محمد رشید راجپوت عبدالغفور مینگل سیف اللہ خٹک زاہد حسین جتوئی مولانا حز باللہ جتوئی محمد ابراہیم لغاری اور دیگر معززین نے شرکت کی مقررین کا کہنا تھا کہ 26 اگست 1941ءیوم تاسیس جماعت اسلامی اگست1941ءکو لاہور میں جماعت اسلامی کے نام پر ایک جماعت کی بنیاد رکھی گئی۔ اسی دن کو یوم تاسیس کہا گیا۔جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما محمد طفیل راجپوت نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ایسی تحریک ہے۔ جس نے پاکستان کے مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں۔ کوئی غیر اسلامی فتنہ سر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ تحریک اس کے خلاف ا?واز بلند کرتی ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ حق کی حمایت اور باطل کی مخالفت کرتی ہے۔ کسی ظالم کا ظلم جابر کا جبر اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکا آج بھی بنگلادیش میں جماعت کے رہنماو¿ں کو تختہ دھار پر لٹکایا جاتا ہے اور یکے بعد دیگر وہ صبر و استقامت کی چٹان بنے ہوے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ دین کی خدمت اور اقامت دین کے لیے ایک جماعت تیار کر کے کھڑی کر دینا امام مودودی کا ہی کارنامہ ہے۔
محنتی

ای پیپر دی نیشن