8 سالہ مظہر فاطمہ قتل کیس اسلام آباد پولیس نے گرفتار ملزم  اختر علی کی شناخت پریڈ کر لی


 اسلام آباد (این این آئی)8 سالہ مظہر فاطمہ قتل کیس میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار ملزم اختر علی کی شناخت پریڈ کر لی، ملزم اختر علی کی شناخت پریڈ درست ثابت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملزم اختر علی کی تھانہ سنبل نے شناخت پریڈ کی، مجسٹریٹ نے ملزم کی شناخت پریڈ کی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی۔ذرائع کے مطابق پولیس ملزم اختر علی کو پیر کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی۔واضح رہے کہ ملزم اختر علی کو 17 اگست کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔مقتولہ کے نانا کی جانب سے زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن