خواتین شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،ماحول کو شاداب بنائیں:کنول لیاقت 


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کہا ہے کہ خواتین شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول کو شاداب بنائیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزسنگھ پورہ این اے 127 میں پی پی 149 کی آرگنائزنگ کمیٹی شعبہ خواتین کے ساتھ شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پودے لگانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ہم قائدین کی ہدایت پر شعبہ خواتین این اے 127 میں شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ہر یوسی کوآرڈینیٹرز کے ذریعے اس مہم کو علاقہ میں آگے بڑھائیں گے۔تقریب میں فرزانہ منیر، فاخرہ وقار، زیب النسائ،آمنہ شمائلہ ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن