16مہینےموج کرنےوالےعوام کو تکلیف دےکرلندن بھاگ گئے:شیخ رشید

: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہے، اگلے مہینے پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پیٹرول ڈالے گا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینےلوگوں کے لئے پیٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہے۔ لوگ بغیر کسی لیڈر اور بغیر کسی جماعت کےسڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر ستمگر ثابت ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ  16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں، نگران حکومت کیا کرے گی، عوام کا نام ہی ریاست ہے۔ عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بجلی کا بل دُگنا ہو گیا ہے اور اگلے مہنیے شائد یہ مسئلہ سنگین ہو جائے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا رد عمل سیاسی نہیں قدرتی ہے کیونکہ ان کے پاس وسائل ہی نہیں کہ وہ آٹا خریدیں، بجلی کا بل بھی دیں، مکان کا کرایہ اور بچے کی فیس بھی دیں۔ یہ ممکن نہیں ساری الیکٹرک کمپینوں نےاپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی خوف کے مارے ہٹا دی ہیں۔ فائلر اور نان فائلر میں کوئی فرق نہیں رہا دونوں کو کسی نا کسی طریقے سے ٹیکس دینا پڑ رہا ہے۔ بھوک کے مارے لوگ ریسکیو 15پر کال کر رہے ہیں جتنا روپیہ گرے گا وہ سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن