جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئی، دونوں ٹیمیوں کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیںگے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم پہلی دفعہ پاکستان آئی ہے جن کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ ، نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائے گی۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کا پروٹوکول دیا گیا. ایس ایس یو کمانڈوز، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 11، اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔