پاکستان کے ہاتھوں ون ڈی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ کیلئے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔افغان بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اسکواڈ کا اعلان کیا. حشمت اللہ شاہدی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ افغان ٹیم کے اسکواڈ میں صرف دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ کے اسکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)کے علاوہ رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسین، رحمت شاہ، عبدالرحمان، اشرف، مجیب الرحمان، محمد زادران، محمد نبی، راشد خان، غلام نبی، کریم جنت، نور احمد، محمد سلیم سافی اور فضل حق فاروقی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں ایشیاکپ کیلئے پہلے ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔