جن کی دعا قبول ہوتی ہے (2)

بیمار کی دعا کو اللہ تعالیٰ شرف قبولیت عطا فرماتا ہے۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی مریض کے پاس جائے تو اس سے مصافحہ کرے اور اپنا ہاتھ اس کی پیشانی پر رکھے ، اس کا حال پوچھے اس کی عمر درازی کے لیے دعا کرے اور اس سے اپنے لیے دعا کرائے کیونکہ مریض کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہے۔ ( شعب الایمان )۔
جو بندہ اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرتا ہے ان کا خیال کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید کے ساتھ والدین کے ساتھ نیکی کرنے کو ملایا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے ”میرا بھی اور اپنے والدین کا بھی شکر ادا کرو ، میری طرف ہی لوٹنا ہے “۔ ( سورة لقمان )۔
حضرت اسیر بن جابر ؓ فرماتے ہیں کہ سیدنا فاروق اعظم کے پاس جب اہل یمن سے لوگ آتے تو ان سے پوچھتے کیا تم میں اویس بن عامرہے ؟ ایک دن آپ کو حضرت اویسؓ مل گئے آپ نے پوچھا آپ اویس بن عامر ہیں انہوں نے کہا ہاں ، حضرت عمر ؓنے پوچھا آپ قرن سے ہیں اور آپ کو برص کی بیماری تھی جس کا ایک درہم کے برابر نشان باقی ہے اور کیا آپ کی والدہ ہیں انہوں نے سب کے جواب میں ہاں کہا۔ 
حضرت عمرؓ نے کہا میں نے یہ سب حضور نبی کریم ﷺ سے سنا ہے۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آپ اپنی والدہ کے ساتھ نیکی کرتے ہیں اور جب کسی چیز پر اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ ضرور پوری کرتا ہے۔ حضور ﷺنے فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی اسے ملے تو اپنے لیے دعا کروانا۔ آپ نے حضرت عمرؓ کے لیے دعا کی۔ آپ جانے لگے تو حضرت عمرؓ نے پوچھا کہاں جا رہے ہیں ، کہامیں کوفہ جا رہا ہوں۔
 حضرت عمر ؓنے کہا میں کوفہ کے عامل کے نام آپ کے لیے خط لکھ دوں تو حضرت اویس قرنیؓنے فرمایا میں خاک نشین لوگوں میں رہنا پسند کرتا ہوں۔ 
دوسرے سال کوفہ سے ایک آدمی حضرت عمرؓ کے پاس آیا تو آپ نے حضرت اویسؓکے متعلق پوچھا اس شخص نے کہا میں اسے کم سامان کے ساتھ شکستہ گھر میں چھوڑ آیا ہوں۔ حضرت عمرؓ نے اس شخص کو حضور نبی کریمﷺ کا سارا فرمان سنایا جب وہ شخص کوفہ واپس گیا تو حضرت اویسؓ سے دعا کی درخواست کی تو آپ نے کہا تم ابھی نیک سفر سے آئے ہو۔ تین بار آپ نے یہی فرمایا۔ حضرت اویس ؓ نے پوچھا تم حضرت عمر سے ملے ہو اس نے کہا جی۔ تو آپ نے اس کے لیے دعا کی اور وہاں سے چلے گئے۔ حضرت اویسؓ کو یہ مقام اپنی والدہ کی خدمت کرنے کی وجہ سے حاصل ہو ا۔ (مسلم)۔

ای پیپر دی نیشن

 " چن" کتھاں گزاری آئی رات وے

شاہد نسیم چوہدری ٹارگٹ0300-6668477کہتے ہیں کہ نادان دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے،۔۔۔،جسکی آج واضح مثال بھی مل گئی۔۔۔،اسلام آباد میں ...