اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، چار مرتبہ جیل عملی تبدیل ہوا، دوبار قتل کی سازش کی گئی : بانی پی ٹی آئی

Aug 27, 2024

راولپنڈی /اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت +نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لیے ہوگی۔ عوام فوج سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں ڈیفنڈ کرتے ہیں، مجھے جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہ اوون ہے اس کے باوجود مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے۔ بنگلہ دیش میں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، اپیل ہے فوج سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت یے اور اب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گررہا ہے محسن نقوی کی کیا کوالیفکیشن ہے جو اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا؟ یہ 2008ء کا نیب زدہ ہے۔میرے ساتھ تعینات سٹاف کو چوتھی بار تبدیل کیا گیا ہے‘مجھے دو بار قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں لگتا ہے انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ بشریٰ کے کمرے میں چوہے آچکے ہیں‘ وہ نماز پڑھتی ہے اور چوہے چھت سے گرتے ہیں، آج عدالت کو آگاہ کیا ہے تاکہ چوہے ختم ہوسکیں اسی طرح مجھے اوون نما میں کمرے میں رکھا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں