میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) کالا باغ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں تین افراجاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ گزشتہ شام ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریسکیو کی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا جبکہ القائم ہسپتال گلن خیل اور کالاباغ ہسپتال میں بھی زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ کالا باغ میں رینجر کے جوان پہنچ گئے، سارا دن یہ علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی ڈی پی او میانوالی بھی موقع پر پہنچ گئے اور امن کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔ رات گئے تک صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع میانوالی کے علاقہ کالا باغ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہنگامی طور پر دفعہ 144 کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔