بلوچستان دہشتگردی‘شہداء میں  سرگودھا خوشاب ‘ٹوبہ ‘میانوالی کے 5جوان شامل 

سرگودھا‘خوشاب ‘میانوالی‘ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی ‘نامہ نگاران‘نمائندہ نوائے وقت)بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں قتل ہونے والوں میںمحمد شہریار کا تعلق ضلع سرگودھا اور پاک آرمی کے جوان محمدثقلین اعوان کا تعلق خوشاب کے گاؤں منگوال سے ہے ۔ٹولہ منگلی میانوالی سے تعلق رکھنے والا ریاض خان بھی شہید ہو گیا۔ واقعہ میں قتل ہونے والوں میں  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تین نوجوان محمد حمزہ گجر، محمد شہباز شامل ہیں اور طلحہ شدید زخمی ہوگیا۔ تینوں ٹرک ڈرائیور تھے۔

ای پیپر دی نیشن