رائٹ سائزنگ، حکومت زد میں آنے والے ملازمین کے معاملات نمٹانے کیلئے کمیٹی بنائے گی 

اسلام آباد (عترت جعفری) حکومت کو  ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے  خدشہ سے دوچار  ملازمین کے احتجاج کا سامنا ہے، تاہم یہ معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، حکومت  رائٹ سائزنگ کی زد  میں آنے والے  اداروں کے  متاثرہ  ملازمین کے معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرے گی، جس میں اعلی عدلیہ سے ریٹائرڈ ججز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزارت قانون  اس کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرے گی۔ سول سروس کی ریفارمز کے لیے بھی ایک کمیٹی بنائی جائے گی، جو رائٹ سائزنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ کام کرے گی۔ اس کے علاوہ ایک تیسری کمیٹی بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جموں اور کشمیر کی ملکیت پراپرٹیز کے استعمال اور انہیں فروخت کرنے کے حوالے سے طریقہ کار کو طے کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز جن میں آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت شامل ہے  سے مشاورت کی جائے گی۔ ایسی تمام فروخت سے ملنے والی  رقم کشمیری عوام کی  فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہوگی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز  آزاد کشمیر کو حکومت آزاد جموں و کشمیر کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن