آئی ایم ایف ایگز یکٹیو بورڈ اجلاس ، 4ستمبر تک شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹوبورڈ اجلاسوں کا 4 ستمبر تک کا شیڈول  جاری کردیا۔ آئی ایم ایف بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں۔ وزارت خزانہ ستمبر میں آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کیلئے پرامید ہے۔حکومت چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے بارہ ارب ڈالر قرض رول اوور کے لیے متحرک ہے۔ سعودی عرب سے مزید ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی درخواست بھی دے دی۔سعودی عرب سے قرض لینے کا مقصد دو ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔ پاکستان پر سعودی عرب کے پہلے ہی 5 ارب ڈالر کے کیش ڈیپازٹس واجب الادا ہیں۔پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈیپازٹس ہیں۔ چین سمیت ساڑھے 4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض اس کے علاوہ ہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...