بشریٰ بی بی بیرک   میں چوہوں سے پریشان 

  راولپنڈی(آئی این پی )اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بیرک میں چوہوں سے پریشان ہوگئیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکلا صفائی کی عدم حاضری پر تفتیشی گواہ پر 10ویں مرتبہ بھی جرح نہ ہوسکی۔ عدالت نے گواہ پر جرح کے لئے وکلا صفائی کو مزید ایک موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے دوراں بشری بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میری بیرک میں چوہے ہیں، مین نماز پڑھتی ہوں چوہے چھت سے گرتے ہیں، تین ماہ سے چوہوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔ بشری بی بی کے بیان پر جج نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو طلب کرلیا اور حکم دیا کہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ صاحب یہ مسئلہ حل کریں۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں آج ہی اس مسئلے کا پتہ چلا ہے،انشااللہ حل کرلیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

 " چن" کتھاں گزاری آئی رات وے

شاہد نسیم چوہدری ٹارگٹ0300-6668477کہتے ہیں کہ نادان دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے،۔۔۔،جسکی آج واضح مثال بھی مل گئی۔۔۔،اسلام آباد میں ...