لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلویز پولیس کی بچھڑوں کو ملانے کی روایت برقرار، ٹرین کے ذریعے گجرات سے لاہور آنے والے 12 سالہ طلحہ کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بچہ والدین کی ڈانٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر گجرات سے لاہور ریلوے سٹیشن آگیا تھا۔ ریلویز پولیس نے بچے کو ریلوے سٹیشن لاہور پر پریشان دیکھ کر اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کیا، بچے کے والد نے شکریہ ادا کیا۔