23 مسافروں کا دن دہاڑے قتل سکیورٹی اداروں کیلئے سوالیہ نشان :عبد الغفار روپڑی  

Aug 27, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) بلوچستان اور موسیٰ خیل کے واقعات نااہل حکمرانوں کے منہ طمانچہ ہے۔ 23 مسافروں کا دن دہاڑے قتل ہمارے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، پروفیسر عبد المجید، مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا حافظ عبد الوحید شاہد نے مشترکہ بیان میں بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہی بلوچستان میں مسافروں کو دن دہاڑے گاڑیوں سے اتار کر قتل عام کرنا ملک اور انسانیت کیساتھ کھلی دشمنی ہے۔ ملک میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر نہیں بنا سکتے تو تمہیں حکومت میں رہنے کا حق نہیں۔

مزیدخبریں