لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے متحد ہونا ناگزیر ہے ۔ بلوچستان میں بدترین دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ دہشت گرد ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔ سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقاصد کو چھوڑ کر ملکی سلامتی کے لیے سوچیں ۔