لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 981ویں عرس کی تقریب منعقد کی گئی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت علی ہجویری کی ان تھک جدّو جہد سے برصغیر میں نور اسلام پھیلا۔ صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی آپ کی عقیدت دلوں پر راج کر رہی ہے آپ کی تعلیمات سے آج بھی معاشرتی اندھیروں کو دور کیا جا سکتا ہے۔آپ کی شہرہ آفاق تصنیف’’کشف المحجوب‘‘ رموزِ تصوف اور عقائد اسلامی کا ایک حسین گلدستہ ہے۔عرس کی تقریب میں شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد جلالی، قاری محمد فرمان جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ ہاشمی، علامہ محمد شاہد عمران جلالی و دیگر نے شرکت کی۔